Friday, July 3, 2020

والدین کے لیِے کویڈ-۱۹ کے مثبت پہلو

کورونا وائرس  ایک وبائی مرض ہے اور اسی مرض سے بچنے کے لیے لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔اور عمومی طور پر پوری دنیا اور خاص طور پر پاکستان میں تعلیمی ادارے  پچھلے ڈھائی مہینوں سے بند ہیں۔ اور انکے دوبارہ کھلنے کا کوئی عندیہ ابھی تک نہیں مل رہا۔اسی لیے سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز اپنے اپنے کورسز آن لائن کرنے کی جتن میں لگے ہوئے ہیں۔   چونکہ ہائی اسکول، کالج  یا  یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کسی نہ کسی طرح گھر میں اپنے لیے کوئی نہ کوئی سرگرمی پیدا کر ہی لیتے ہیں اور اداروں کے جانب سے دیے گئے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔ البتہ پرائمری لیول کے بچے بچیوں کے لیے گھروں میں انکی مصروفیت اور سرگرمیوں کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا ہے اور والدین بھی اسی صورت حال سے کافی پریشان ہیں۔ بیشتر اسکولوں نے گھر پر سیکھنے  کے لیے بچوں کو تعلیمی  مواد  کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع کیا  ہے تاکہ بچے  اس مرض سے بچنے کے لیے کیے گیے ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ اپنے گھروں میں ہی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

والدین ہونے کے ناطے اس مشکل گڑھی اور پریشان کن حالات کو ہم منفی انداز میں لینے کے بجائےاس کے مثبت  پہلووں پر اگر توجہ دینے کی کوشش کریں تو ہم ان حالات کو بھی اپنے اور اپنے بچوں کے لیے گھر کے اندر خوشگوار بنا سکتے ہیں۔ ہم سب کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ ہماری اور ہمارے بچوں کی اس وبائی مرض سے  تحفظ کے لئےہی  گھر کے اندر  محصور ہونا پڑ رہا  ہے لیکن اس بندش کو  گھر کے تمام افراد کے لیے  تکلیف دہ یا نقصان دہ نہیں ہونا چاہئے۔چونکہ عام حالات میں  گھر پر وقت گزارنا  یا آپ کو اپنے بچوں کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارنا، آپکے چاہنے کے باوجود بھی شاید کم ہی میسر ہوتا ہے۔ اس لیے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے، اس نادر موقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ یہ قطعاً لازمی نہیں ہے کہ تمام کے تمام والدین اپنے بچوں کے تعلیمی سرگرمیوں میں انکی مدد کر سکیں، آپ ایک استاد بن کر اپنے بچوں کی نصاب ہرگز مکمل نہیں کرا سکتے ہیں۔ تعلیمی سرگرمیوں  کے لیےاور  نصاب مکمل کرانے میں مدد کے لیے اسکولز کے اساتذہ کوششیں کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے ٹیلی اسکول  چینل پر نشریات  جاری ہیں اور مقامی طور پر بھی کیبل نیٹ ورکس تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔  تو اس سے ہٹ کے بھی کئی کئی ایسی سرگرمیاں ہو سکتی ہیں، جن کے زریعے آپ اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزار سکتے ہیں اور انکو تعمیری انداز میں مصروف رکھ سکتے ہیں۔ایسی سرگرمیاں، جن کو آپ بہت آسانی کے ساتھ اپنے بچوں کے ساتھ کر سکتے ہیں۔   اور اس بندش کو اپنے لیے اور بچوں کے لیے پرلطف بنا سکتے ہیں۔یاد رکھیں، جب انشاءاللہ حالات ٹھیک ہوجائینگے اور ہم سب ایک بار پھر  اپنے معمولات زندگی  میں لوٹینگے۔ تو ان دنوں کو اور ان مصروفیات کو اپنی زندگی کے انمول لمحات کے طور پر یاد کرینگے۔ اور اکثر انکا ذکرکیا کرینگے۔ درج زیل میں چند ایسی  سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا ہے ،  جو آپ اپنے بچوں کے ساتھ بہت آسانی سے کر سکتےہیں۔


دعا، نماز اور وعظ: موجودہ حالات کے تناظر میں ہم سب دینی فرائض کےادائیگی کے حوالے سے عام حالات کی طرح حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔ اور والدین ہونے کے ناطے ہم سب پر یہ اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اپنے لیے، اپنے کنبے کے لیے اور خاص طور پر بچوں کے لیے گھر کے اندر ہی مذھبی فرائض کے انجام دہی کے لئے ساز گار ماحول اور موقع فراہم کریں۔وقت پر نماز کی ادائیگی،  مذہبی معملات پر گفت و شنید، اخلاقیات کی تعلیم اور دیگر مذھبی رسومات کی ادائیگی میں والدین کا کردار اہم ترین ہے۔

1

گھریلو کام: کپڑے دھونا، استری وغیرہ، اور اس طرح کر گھریلوکام کرنا سکھا دیں۔ اس طرح کے کاموں میں بچے بچیوں کو برابر شامل کریں اور ان کے کاموں کو سراہیں، تو وہ اور زیادہ شوق کے ساتھ ان کاموں میں حصہ لینگے۔ گھر کے تمام کاموں میں بچوں کو شامل کر سکتے ہیں، جن میں کپڑے دھونا، استری کرنا، جوتے پالش کرنا، فرش صاف کرنا، جاڑو لگانا، برتن دھونا، شیشے صاف کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

2

کہانی  کاوقت: پرانے وقتوں  میں گھر کے بزرگ ہمیشہ کوئی نہ کوئی کہانی سنایا کرتے تھے۔ جو ابھی بلکل کم ہو گیا ہے۔گھر میں والدین کو چاہیے کہ وہ پرانے وقتوں کی کہانیاں، پرانے وقتوں کی مشکلات و آسانیاں اور آج کے زمانے کی  مشکلات  و آسانیاں، پہلے زمانے کے کھیل، سازو سامان، انکے نام اور استعمال وغیرہ کے حوالے  سے بچوں کو آگاہ کریں۔

3

کرونا کے بارے میں بات چیت: کرونا کے اس وبائی مرض کے وجہ سے بچے اکثر سہمے ہوئے ہوتے ہیں۔ تو والدین کو چاہیے کہ گھر میں کرونا کے بارے میں بات چیت کی جائے، بچوں کو خواہ مخواہ خوفزدہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ اس سے بچنے کے حوالے سے ترغیب دینا چاہیے۔ ٹیلی ویژن یا سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں اور پروپیگنڈوں پر زیادہ توجہ نہ دیں۔

4

گھر کے اندر کھیلے جانے والے کھیل: جو جو کھیل آپکو معلوم ہیں، اور آپ گھر میں کھیلتے رہے ہیں، وہی کھیل آپ ایک بارپھر بچوں کے ساتھ کھیلیں، انکو کھیل کے رولز بتائیں۔جیتنے کے ہنر ان کو سکھائیں، ان کھیلوں  میں کیرم بورڈ، لوڈو اور تاش کے کھیل وغیرہ شامل ہیں۔

5

ساتھ میں فلم دیکھیں: فیملی کا  پسندیدہ فلمیں ساتھ دیکھنا وقت گزارنے کا ایک عمدہ طریقہ ہے۔ فلم دیکھنے کے بعد بچوں کو اس فلم کا  جائزہ لکھنے یا فلم کا پوسٹر تیار کرنے کا کہیں۔ فلم کے کرداروں پر  تبادلہ خیال کریں۔ اپنے پسندیدہ کرداروں اور آپ کو کونسا حصہ زیادہ پسند ہے اور کیوں اس پر گفتگو کریں۔

6

تھیٹر: اگر آپ کے بچے پرفارم کرنا پسند کرتے ہیں تو ،  ان کو کنبے کے دوسرے افراد کےسامنے اپنا کوئی  شو پیش کرنے میں ان کی مدد کریں۔ شو کے متعلق کہانی اور ڈائیلاگ بنانے کے حوالے سے بچوں کی مدد کریں۔ بچوں کو کسی ڈرامے یا جادوئی پروگرام پر ڈالنے کی ترغیب دیں۔ یہاں تک کہ وہ گھر میں موجود دوسروں کے کپڑے  اور لباس  بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کیمرا ہو،  تو ، آپ اسکی فلم بندی بھی کر سکتے ہیں۔  جس کو بعد میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

7

باغبانی اور کھیتی باڈی کرادیں:  اپنے بچے کو دکھائیں کہ پودوں کی دیکھ بھال کیسے کرتے ہیں، صحن میں موجود کیاریوں میں بیج بونا، زمین ہموار کرنا، پانی دینا وغیرہ سکھائیں۔ یقین کریں بچے آپکے گرویدہ بن جائینگے۔

8

خزانے کی تلاش: اگر آپکے گھر کے ساتھ صحن ہے تو اپنے بچوں کو خود ساختہ خزانے کی تلاش پر لگا دیں۔ آپ مختلف جگہوں پر کچھ چیزیں چھپا دیں اور بچوں کو اس  دلچسپ خزانے کی تلاش  پر لگا ئیں۔

9

اپنے  خاندان کا شجرہ نصب بنوائیں:۔ آپ  اپنے گھر میں آرٹ گیلری بنوا سکتے اور اپنے بچے کے فن پاروں کو آویزاں کر سکتے ہو۔ مختلف موضوعات پر ڈرائینگ کرا سکتے ہیں۔ اپنے شجرہ نصب کو خوبصورت انداز میں پیش کرا سکتے ہیں۔

10

کچن سنبھالیں: جس طرح اسکولوں میں ون ڈے کنگ ڈم منایا جاتا ہے۔ اسی طرح گھر میں بھی کچن ڈے کے نام سے سرگرمی کرا سکتے ہیں۔اور کچن کا  سارا کام بچوں کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ البتہ ان کو رہنمائی اور ان پر نظر رکھنا ضروری ہے۔  کچن میں بچوں سے اکثر کام لیا کریں، کوکنگ کرنے میں ان سے مدد لیں، کوئی کیک یا بسکٹ یا کوئی بھی میٹھی چیز بنانے کے لیے ان سے کہیں۔ بہت شوق سے وہ اس کام کو سرانجام دینگے۔بچوں کے پسند کا کوئی ڈش بنانے کا اہتمام کریں اور ان کو بھی کام میں شامل کریں، اس سے بچے کچن میں والدین کا مدد کرنا شروع کرینگے۔

11

گھریلوتحفے یا کارڈ بنوائیں: اس لاک ڈاون کے دوران ہم میں سے اکثر کے کوئی نہ کوئی خاص دن مثلاً یوم پیدائش، شادی کا سالگرہ،  یا اسی طرح کا کوئی بھی اہم دن آ سکتا ہے۔ تو اسی دن کے مناسبت سےاپنے بچوں کو گھریلو تحفے یا گریٹنگ کارڈ بنانے  کے لیے انکی حوصلہ افزائی کریں۔ بچے بہت ہی شوق کے ساتھ اس طرح کی سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں۔

12

یادوں کی کتاب: گھر میں موجود پرانی تصویروں کو ترتیب دینے کے لیے بچوں سے کہیں۔ اور ان تصویروں سے جڑی یادوں کا ایک اسکرپٹ بک بنوائیں۔ اس کام میں آپکا بہت زیادہ معیاری وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزرے گا۔ ہر تصویر  پر اس کے موقع کی مناسبت سے بچے آپ سے پوچھینگے۔ اور آپ نے بچوں کو وہ تمام یادیں نوٹ کروانی ہیں۔ اس طرح ایک خوبصورت یادوں کی کتاب بن جائیگی۔

13

کمرے کی دوبارہ ترتیب: بچوں سے کہیں کہ وہ اپنے کمروں کو دوبارہ منظم کریں۔ پرانی سیٹنگ کو بدل دیں۔ کمرے کے سامان کو دوبارہ ترتیب دیں اور کمرے میں موجود ایسی چیزیں باہر نکال دیں جن کی انہیں ضرورت نہیں ہے۔

14

پڑھیں:اکثر اسکولوں میں ایک سرگرمی کی جاتی ہے جس کو ڈئیر ٹائم کہا جاتا ہے۔ یعنی سب کچھ چھوڈ دو اور پڑھو۔

DEAR – Drop Everything And Read  

  والدین اسی سرگرمی کو اپنے گھروں میں شروع کرا سکتے ہیں۔ اور یاد رکھیں کہ اس کے لیے گھر کے تمام افراد کا حصہ لینا ضروری ہے۔ ایک مخصوص وقت پر ایک گھنٹی بجائیں، اور اگلے گھنٹی کے بجنے تک جو جہاں ہے، جو بھی کام کر رہا ہے، سب چھوڈ چھاڈ کے اسکو کچھ نہ کچھ پڑھنا ہوگا۔ شروع شروع میں یہ سرگرمی ۵ منٹ سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ اسکا دورانیہ بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف بچوں میں پڑھنے کی عادت پروان چڑھے گی بلکہ والدین کے اندر بھی پڑھنے کا رجحان بڑھےگا۔ اسطرح گھر میں ایک  فیملی بک کلب شروع کریں۔ اپنے پسندیدہ کرداروں اور آپ کو کونسا حصہ زیادہ پسند ہے اور کیوں اس پر گفتگو کریں۔

15

اختتام


The Positive Aspects of Covid-19 for Parents

CORONA virus is an epidemic and lockdown is going on to prevent this disease. In general, educational institutions all over the world and especially in Pakistan have been closed for the last two and a half months, and there is no sign of reopening yet. That's why schools, colleges and universities are trying to get their courses online. As high school, college or university students somehow manage to create some activity for themselves at home and also succeed in following the guidelines given by the institutions. However, primary level children face many difficulties in terms of their engagement and activities at home and parents are also much worried about this situation. Most of the schools have started providing educational materials to the children for learning at home so that the children can continue their education in their own homes along with the necessary steps taken to avoid this disease.

As parents, if we try to focus on the positive aspects of this difficult and disturbing situation instead of taking it in a negative way, we can make this situation pleasant for ourselves and for our children at home. We are all well aware that we and our children have to be confined indoors to protect ourselves from this epidemic, but this closure should not be painful or detrimental to everyone in the home. Under normal circumstances, spending time at home or having some quality time with your children, even if you want to, is rarely available. Therefore, taking advantage of this opportunity, this rare opportunity can be used positively. It is not absolutely necessary for all parents to be able to help their children in their educational activities, you cannot become a teacher and complete your children's curriculum at all. School teachers are working hard for educational activities and to help complete the curriculum; the government is broadcasting on tele-school channel and cable networks are also continuing educational activities locally. So there are a number of activities out there that allow you to spend quality time with your children and keep them engaged in a constructive manner. Activities that you can easily perform with your children all together and you can make this closure, fun for yourself and for your children. Remember, when things will get better, Inshallah, and we will all return to our normal lives, then you will remember these days and these engagements as precious moments of your life. You will often mention them in future. The following are some of the activities you can easily do with your children.


https://www.youtube.com/watch?v=hX9qm_JCTlg 

1

Prayers and Religious Sermons: In the current context, we all cannot participate and perform religious duties as we normally do As parents, we all have an important responsibility to provide a conducive environment and opportunity for ourselves, our families and especially our children to perform religious duties at home. The role of parents is most important in performing prayers on time, discussing religious matters, teaching ethics and performing other religious rites.

2

Housework: Teach them to do laundry, ironing, and so on. Involve children (boys and girls) equally in such activities and appreciate their work, then they will participate in these activities with more enthusiasm. Children can be involved in all household chores, including washing clothes, ironing, polishing shoes, cleaning the floor, sweeping, washing dishes, cleaning glasses, and many more.

3

Story Time: In the olden days, the elders of the house always use to tell stories which has been now abandoned.  At home, parents need to be aware and let the children know the stories of the past, the difficulties and conveniences of the past and the difficulties and conveniences of the present time, the games of the past, the equipment, their names and uses, etc.

4

Talk about Corona: Children are often frightened by Corona epidemic. So parents should talk about corona at home, children should not be intimidated at all, but should be encouraged to avoid it. Don't pay too much attention to the news and propaganda on television or social media.

5

Indoor games: The games you know, and the games you've been playing at home, the same games you should play with the kids again, tell them the rules of the game. Teach them the skills to win. The games includes Carom board, Ludo and card games etc.

6

Watch movies together: Watching family favorite movies together is a great way to spend time. After watching the movie, ask the children to write a review of the movie or make a movie poster. Discuss the characters in the film. Talk about your favorite characters and which part you like the most and why.

7

Theater: If your children like to perform, help them present a show in front of other family members. Help children create story and dialogues about the show. Encourage children to take part in a play or magic shows. They can even use other people's clothes for costumes in the house. If you have a camera, you can film it. Which can be seen later

8

Horticulture and farming: Show your child how to take care of plants, teach them to sow seeds in the yards, level the ground, water, etc. Believe that children will become your admirers.

9

Treasure Hunt: If you have a yard next to your home, engage your children in a treasure hunt. You can hide some things in different places and get the children to search for this interesting treasure.

10

Establish your family tree: You can create an art gallery in your home and display your child's artwork. Can draw on different topics. You can present your genealogy in a beautiful way.

11

Take over the kitchen: The way “One Day Kingdom” is celebrated in schools, in the same way, activities can be done at home under the name of Kitchen Day. All the kitchen chores can be handed over to the children. However, it is important to guide and monitor them. Ask children to work in the kitchen often, help them with cooking, ask them to make a cake or biscuit or any dessert. They will do this job with great enthusiasm. Arrange to make a dish of children's choice and involve them in the work, so that children will start helping parents in the kitchen.

12

Make homemade gifts or cards: During this lockdown, most of us may have a special day, such as a birthday, wedding anniversary, or any other important day. So on the occasion of the days, encourage your children to make homemade gifts or greeting cards. Children take part in such activities with great enthusiasm.

13

Memoirs: Ask the children to sort out the old pictures in the house and make a script book of memories associated with these pictures. You will spend a lot of quality time with your children in this work. The children will ask you about the occasion in each picture and you have to make the children note all those memories. This will become a beautiful book of family memories.

14

Room rearrangement: Ask children to rearrange their rooms. Change the old settings. Rearrange the furniture in the room and take out the things in the room they don't need or use.

15

Read: Most schools have an activity called “Dear Time”. That is DEAR - Drop Everything And Read. Parents can start this activity in their homes. Remember that it requires the participation of all the members of the household. Ring a bell at a certain time, and by the time the next bell rings, where ever one is, or doing whatever, everyone will has to read something. In the beginning this activity can be of 5 minutes only and over the time, that is likely to increase. This will not only develop the habit of reading in children but will also increase the tendency of reading in parents too. Likewise, start a family book club at home. Talk about your favorite characters and which part you like the most and why.

THE END



THE KNEE JOINT PAIN IN GILGIT-BALTISTAN - AN URGENT CALL TO ACTION

  THE KNEE JOINT PAIN IN GILGIT-BALTISTAN - AN URGENT CALL TO ACTION Darvesh Karim   Attending a recent social gathering in Gilgit-Bal...